بدھ، 7 جنوری، 2026

ادیان نو بنو کا مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول ص مٹانے کا قدیم طریقہ

واقعہ کافی طویل  ہے۔ بہت ممکن ہے روداد کبھی نظر سے گزری ہو۔ یاد دہانی کے لئے لب لباب عرض ہے۔ شاہی دور تھا۔ مو مبارک ص کا جلوس نکلنے کے دن و تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ جلوس جہاں جہاں سے گزرنا تھا،اعلان کے دن سے مسلمانوں نے گھروں اور محلوں کی خصوصی صاف صفائی کی۔ جلوس کے استقبال اور مو مبارک ص کی زیارت کے لئے خوب تیاریاں کیں‌۔بروز جلوس بچوں سمیت غصل کیا، نئے نئے صاف ستھرے لباس زیب تن کئے،خوشبوئیں لگائیں۔ ایسی ہی تیاریاں لعل قلعے میں بھی کی گئیں۔ جلوس قلعے کے سامنے آنے سے کئی گھنٹے قبل شہزادیوں کی خواص نے قلعے کی برجیوں میں بہتر سے بہتر جگہیں گھیر لیں۔جلوس کا وقت قریب آیا، شہزادیاں بھی پہنچ گئیں۔ چند منٹ بعد مولوی اسماعیل دہلوی(شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رح کے پوتے) وہاں تشریف لائے۔ خواتین سمٹ کے رہ گئیں۔مولوی صاحب نے کہا کہ جس بال (مو مبارک ص)کی زیارت کے لئے انتظار کر رہی ہو،حدیث و آثار میں اس کا کوئی ثبوت نہیں کہ وہ آپ ص کا ہی ہے۔ ایک شہزادی نے  اپنی خواص سے کہلوایا کہ ہم تو بزرگوں سے یہی سنتے آئے ہیں کہ یہ مو مبارک ص آپ ص کا ہی ہے۔ باقی آپ کہتے ہیں تو سچ ہی کہتے ہوں گے۔ اور وہ اپنی خواص کے ساتھ اٹھ کر چلی گئی۔ باقی بیٹھی رہیں۔

نتیجہ : مولوی صاحب نے چند سیکنڈ میں شہزادی کے دل و دماغ سے آپ ص کی محبت فاختہ کی طرح اڑا دی۔دس پندرہ دن کی تیاریوں اور زیارت مو مبارک ص کاجوش و خروش اور خوشی و عقیدت بھی۔۔۔۔۔

تب سے اب تک تمام ادیان نو بنو کے مولوی اور ان کے پیروکار اس طریقے کو استعمال کر رہے ہیں۔ ان سے چار قدم آگے غیر مقلد نکلے، انہوں نے آپ ص کو بڑے بھائی کی طرح ماننا شروع کر دیا۔۔۔۔

ان مولویوں کو سجا سجایا دستر خوان مل گیا ہے۔ سب مسلمانوں کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے کھینچ تان کر کے دسترخوان پھاڑ رہے ہیں اور باور کرا رہے ہیں کہ ہم اسلام پہ کر رہے ہیں۔ جیسے بر صغیر میں ایک ہزار سال سے اسلام پہ عمل ہی نہیں ہوا نہ کوئی مسلمان۔

ایک صحابی رض تھے۔ شراب پیتے تھے۔ کئی مرتبہ منع کیا گیا مگر طلب سے مجبور تھے۔ ایک روز حضور ص کی مجلس سے جا رہےتھے۔ چند صحابہ کرام رض نے پکڑ لیا اور لگے پرا بھلا کہنے۔ کسی نے آپ ص کو خبر کی۔ آپ ص تیزی سے تشریف لائے اور فرمایا ،چھوڑ دو اسے،یہ اللہ و رسول (ص) سے محبت کرتا ہے___

قرآن حدیث پہ عمل کے لئے دوسرا کامنٹ ملاحظہ فرمائیں_المہر خاں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ابو الغادیہ قاتلِ عمارؓباغی اور جہنم کی طرف بلانے والا گروہ اور عمارؓ کا قاتل کون ؟

ابو الغادیہ قاتلِ عمارؓ باغی اور جہنم کی طرف بلانے والا گروہ اور عمارؓ کا قاتل کون ؟ --------------- کریم آقاﷺ کا فرمان فمر به النبي صلى...