حوض کوثر اور بعض صحابی
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ " میں حوض کوثر پر تمہارا امیر سامان ہونگا ( یعنی وہاں تم سب سے پہلے پہنچ کر تمہارا استقبال کروں گا ) جو شخص بھی میرے پاس سے گزرے گا وہ اس حوض کوثر کا پانی پئے گا اور جو شخص بھی اس کا پانی پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں رہے گا ۔ وہاں میرے پاس میرے اصحاب کی جماعت پیش کی جائے گی، جنہیں میں پہچان لوں گا اور وہ مجھے پہچان لیں گے لیکن پھر میرے اور ان کے درمیان کوئی چیز حائل کر دی جائے گی ( تاکہ وہ مجھ سے اور حوض کوثر سے دور رہیں )۔ میں ( یہ دیکھ کر ) کہوں گا کہ یہ لوگ تو میرے اپنے اصحاب ہیں پھر ان کو میرے پاس آنے سے کیوں روکا جارہا ہے ؟ اس کے جواب میں مجھے بتایا جائے گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں معلوم ، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کیا کیا نئی باتیں پیدا کیں ہیں ( یہ سن کر ) میں کہوں گا کہ وہ لوگ دور ہوں، (مجھ سے اللہ کی رحمت سے) دور ہوں، جنہوں نے میری وفات کے بعد دین میں تبدیلی کی
١) مسند أحمد بن حنبل22229(22314)، 22277(22365)
٢) صحيح البخاري6555، 6583، 6586 (7051)
٣) صحيح مسلم4250 (2294)
بدھ، 7 جنوری، 2026
حوض کوثر اور بعض صحابی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
بنی امیہ کا استبداد "امر بالمعروف" کے سد باب کا پہلا دن !
بنی امیہ کا استبداد "امر بالمعروف" کے سد باب کا پہلا دن ! ابوالکلام آزاد کے تجزیے کا عبدالملک بن مروان کے عمل سے ثبوت : پہلے قول ...
-
★ڈیڑھ دو سو 200/150 سال میں جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں سے دیوبندی اور پھر اہل ح...
-
(1)حضرت خواجہ #ابو_اسحاق_حسینی_چشتی قدس ﷲ سرہ کو آپؒ کے ★پیر و مرشد حضرت خواجہ #علی_دینوری قدس ﷲ سرہ العزیز (وصال 14 محرم الحرام) نے ★250 ہ...
-
★جنوبی ایشیا میں #عشق_و_محبت_مساوات_و_انسانیت کا #الکھ_جگانے والے #اولین:- (1)حضرت خواجہ #ابو_اسحاق_حسینی_چشتی قدس ﷲ سرہ کو آپؒ کے ★پیر و مر...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں