★جنوبی ایشیا میں #عشق_و_محبت_مساوات_و_انسانیت کا #الکھ_جگانے والے #اولین:-
(1)حضرت خواجہ #ابو_اسحاق_حسینی_چشتی قدس ﷲ سرہ کو آپؒ کے ★پیر و مرشد حضرت خواجہ #علی_دینوری قدس ﷲ سرہ العزیز (وصال 14 محرم الحرام) نے ★250 ہجری کے قریب خرقہ خلافت و ولایت اور " چشتی " لفب عطا فرما کے قدیم ہندوستان یعنی آج کے جنوبی ایشیا کے ملک افغانستان کے شہر #چشت_روانہ کیا۔ آپ قدس ﷲ سرہ چشت تشریف فرما ہوئے اور بندگان خدا کے درمیان عشق و محبت اور مساوات و انسانیت کا الکھ جگانے لگے۔ وفات 14 ربیع الآخر 329 ہجری۔ اس دوران آپ قدس اللہ سرہ العزیز نے چشتی دوم کے پیدا ہونے کی پیشگوئی فرمائی اور 260 ہجری میں آپ قدس ﷲ سرہ العزیز کے(2)خلیفہ حضرت خواجہ #ابو_احمد چشتی قدس ﷲ سرہ متولد ہوئے۔ وصال 01 جمادی الاخر 355 ہجری۔ آپ قدس ﷲ سرہ العزیز وقت آنے پر مسند خلافت پہ متمکن کئے گئے۔ حضرت خواجہ ابو احمد چشتی قدس ﷲ سرہ العزیز کے بعد آپؒ کے(3)خلیفہ حضرت خواجہ #ابو_محمد چشتی قدس ﷲ سرہ مسند خلافت پہ جلوہ افروز ہوئے۔ وفات 4 ربیع الآخر 421 ہجری۔ آپ قدس ﷲ سرہ العزیز کے(4)خلیفہ حضرت خواجہ #ابو_یوسف چشتی قدس ﷲ سرہ مسند خلافت پہ رونق فرما ہوئے۔ وصال 03 رجب المرجب 459 ہجری۔ آپ قدس ﷲ سرہ العزیز کے(5)خلیفہ حضرت خواجہ #قطب_الدین_مودود چستی قدس ﷲ سرہ مسند خلافت پہ متمکن ہوئے۔ وفات 01 رجب المرجب 527 ہجری۔ آپ قدس ﷲ سرہ العزیز کے(6)خلیفہ حضرت خواجہ #حاجی_شریف زندنی چشتی قدس ﷲ سرہ۔ وصال 10 رجب المرجب۔ آپ قدس ﷲ سرہ العزیز کے(7)خلیفہ حضرت خواجہ #عثمان_ہارونی چشتی قدس ﷲ سرہ۔ وفات 5 شوال 607 ہجری۔ آپ قدس ﷲ سرہ العزیز کے(8)خلیفہ حضرت خواجہ غریب نواز #معین_الدین چشتی اجمیری قدس ﷲ سرہ۔ وصال 6 رجب المرجب 627 ہجری۔ آپ قدس ﷲ سرہ العزیز کے(9)خلیفہ حضرت خواجہ #قطب_الدین_بختیار کاکی چشتی قدس ﷲ سرہ۔ وفات 14 ربیع الآول 633 ہجری۔ آپ قدس ﷲ سرہ العزیز کے(10)خلیفہ حضرت خواجہ شیخ #فرید_الدین_مسعود گنج شکر چشتی قدس ﷲ سرہ۔ وصال 5 محرم الحرام 668 ہجری۔ آپ قدس ﷲ سرہ العزیز کے دو بڑے معروف و مشہور خلفاء :- (11)حضرت خواجہ شیخ #علاؤالدین #علی_احمد_صابر چشتی کلیری قدس ﷲ سرہ۔ وفات 13 ربیع الاول اور ( 12)حضرت خواجہ محبوب الٰہی #نظام_الدین اولیاء چشتی قدس ﷲ سرہ۔ وِصال 17 ربیع الآخر 725 ہجری۔ ان دونوں برگزیدہ ہستیوں کے دو بڑے معروف خلفاء :- حضرت مخدوم صابر چشتی کلیری قدس ﷲ سرہ العزیز کے(13)خلیفہ حضرت خواجہ #شمس_الدین ترک صابری چشتی پانی پتی قدس ﷲ سرہ۔ وفات 15 جمادی الاخر 716 ہجری، آپؒ ترکمنستان سے ہندوستان تشریف لاۓ–اور حضرت نظام الدین اولیا قدس ﷲ سرہ العزیز کے نائب (14)حضرت خواجہ شیخ #نصیر_الدّین نظامی چشتی چراغ دہلی قدس ﷲ سرہ۔ وصال 18 رمضان المبارک 757 ہجری۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ★500 پانچ سو برس کے اس مسلسل سفر میں خواجگان چشتیہ کی مشرقی شاخ کے مذکورہ 14 خواجگان چشتیہ اور دیگر چشتیہ خواجگان کے ہزار ہا خلفاء نے نہ صرف جنوبی ایشیا یعنی قدیم ہندوستان کے چپے چپے پہ بلکہ ایران کے شہر نیشاپور (صوبہ خراسان کا دارالحکومت-کے قرب و جوار میں دیگر خواجگان چشتیہ کی درگاہوں کے علاوہ، 20 بیس کلومیٹر پہ واقع حضرت خواجہ قطب الدین مودود چستی قدس ﷲ سرہ العزیز کے ایرانی خراسانی مغربی چشتی شاخ کے خلیفہ ★شاہ سنجان حضرت خواجہ #رکن_الدین_محمود چشتی قدس ﷲ سرہ– ولادت 482، وصال 593 ہجری، کی درگاہ آج بھی زائرین کی عقیدت کا محور ہے) تک اور تحقیق کیجئے ! یقین کامل ہے کہ افغانستان و ایران کی سرحدوں سے ملحق وسط ایشیائی ممالک ترکمنستان، ازبکستان وغیرہ تک کے کم از کم سرحدی علاقوں میں عشق و محبت اور مساوات و انسانیت کا الکھ جگایا۔ یہ #ایمان، یہ #توحید، یہ #مدرسے، یہ #مسجدیں، یہ #کروڑوں_سجدہ_ریز_پیشانیاں , یہ #زبان_اردو ، یہ #تہذیب #و_تمدن_و_ثقافت سب انہیں کے اسی الکھ جگانے کا #فیض_و_کرم ہیں۔ ان کے ہزاروں خلفاء کے ★1200 بارہ سو سال سے متواتر پشت در پشت ہوتے چلے آ رہے ہزاروں خلفاء کے ہزاروں چشتی خلفاء اور لاکھوں کروڑوں مریدین و عقیدت مند آج بھی دنیا بھر میں بارگاہ خدا و مخلوق خدا میں (بالخصوص بندگان خدا کے درمیان) عشق و محبت اور مساوات و انسانیت کا یہی الکھ جگا رہے ہیں۔
نوٹ : جن اولیاء ﷲ قدس ﷲ اسرارہم العزیز کے سن رحلت احقر کو معلوم نہ ہو سکنے کی بنا پہ درج نہیں کئے جا سکے، کے سن وصال کا اندازہ ان کے خلفاء کے سن وفات اور ہم عصر بزرگوں کے سن رحلت سے کیا جا سکتا ہے۔ مثلأ، حضرت مخدوم صابر کلیری قدس سرہ کا وصال حضرت محبوب الٰہی قدس سرہ کے وفات فرمانے سے کچھ برس فبل ہوا۔ مزید معلومات کیلئے #مرآۃ_الاسرار اور اسی قبیل کی دیگر کتب ملاحظہ فرمائے۔
مالک خیر دے-خیر بانٹیں ! دعا گو و دعا جو –المہر خاں 25-02-01
تصوف کیا ہے ؟ ↓ https://youtu.be/CeZ2Y1HntU0?si=EoJbc0jpN8IZoeLg
https://youtu.be/RU5S617Q6dY?si=yoIQ1gaqqwqzX9Ho
https://youtu.be/EeteF15faTY?si=SmNzwwkjECFRCX4f
https://youtu.be/InOUBucY09k?si=CbQCJzJ9qmYPgEEB
دلائل صوفیاء کرام کی معرفت
https://youtu.be/CYOafbjncBU?si=NINbSd0cui55sqpy
.
.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں