آپ ص نے پہلے ہی مولا علی کرم۔۔۔ کو جنگوں سے متعلق آگاہ کر دیا تھا.... (مستدرک الحاکم 4621)
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں....! ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ تھے اچانک آپﷺ کا جوتا مبارک ٹوٹ گیا. تو حضرت علی رضی اللہ عنہ اسکو پیوند لگانے لگے، اس لئے وہ زرا پیچھے رہ گئے.
آپﷺ تھوڑا چلے پھر فرمایا...! تم میں ایک ایسا موجود شخص ہے، جو قرآن کی تاویل کے لئے اس طرح لڑے گا، جیسے میں نے قرآن کے نزول پر قتال کیا.
یہ سن کر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اپنے اپنے سر اونچے کرنے لگے.
ان میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے. انہوں نے پوچھا..: کیا وہ میں ہوں.؟
آپﷺ نے فرمایا : نہیں.
پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا. : کیا وہ میں ہوں؟
آپﷺ نے فرمایا : نہیں. پھر فرمایا کہ وہ ہے جو میرے جوتے گھانٹھ رہا ہے. (یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ)
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خوشخبری سنانے کے لئے گئے،
حضرت علی رضی اللہ عنہ مسکرائے اور کوئی جواب نہ دیا،
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین فرماتے کہ ہم سمجھ گئے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ بات پہلے ہی رسول اللہﷺ سے سن چکے ہیں.
جمعرات، 1 جنوری، 2026
آپ ص نے مولا علی کرم کو پہلے ہی جنگوں سے آگاہ کر دیا تھا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
بنی امیہ کا استبداد "امر بالمعروف" کے سد باب کا پہلا دن !
بنی امیہ کا استبداد "امر بالمعروف" کے سد باب کا پہلا دن ! ابوالکلام آزاد کے تجزیے کا عبدالملک بن مروان کے عمل سے ثبوت : پہلے قول ...
-
میں اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے عرض کیا کہ آپ نے بنو مطلب کو تو خیبر کے خمس میں ...
-
سوال نمبر: 42656 عنوان: مروان بن حکم کون ہے ؟ سوال: میرا آپ سے سوال یہی ہے کہ مروان بن حکم کون ہے ؟کیا وہ صحابی ہیں؟ان کا کردار کیسا ہے؟...
-
مولبی مروان کا حلالی اور باپ کا ۔۔۔ کپوت مولا حسین علیہ السلام مدینہ سے کیوں نکلے؟ کچھ پتہ نہیں راوی سویا ہوا تھا۔ مکہ میں کیا کیا؟ ابھ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں