بدھ، 7 جنوری، 2026

کیا حضرت ابوبکر سب سے پہلے اسلام لائے؟

کیا حضرت ابوبکر سب سے پہلے اسلام لائے؟

حضرت ابوبکر پچاس لوگوںکے بعد  یہاں تک کہ حضرت عمر کے بھی بعد اسلام لائے جیسا کہ حضرت سعد بن ابی وقاص سے نقل کیاگیا ہے.لہذا یہ کہنا جھوٹ ہو گا کہ وہ سب سے پہلے اسلام لائے :

((محمد بن سعد ، قلت لأبی : أکان أبوبکر أوّل اسلاما ؟ فقال : لا ولقد أسلم قبلہ أکثر من خمسین ))
(تاریخ طبری ١: ٥٤٠؛ فتح الباری شرح صحیح بخاری٧: ٢٩)

عسقلانی کہتے ہیں : فقد کان حینئذ جماعة من أسلم لکنّھم کانوایخفونہ من أقاربھم .

خالد بن سعید بن عاص حضرت ابو بکر سے پہلے اسلام لا چکے تھے اور محمد بن ابو بکر اور دسیوں مؤرخین کے بقول جو شخص سب سے پہلے اسلام لایا وہ حضرت علی تھے ؟ جیسا کہ  معاویہ کے نام ایک نامے میں اس حقیقت کا اعتراف کیاہے .اگر یہ سب حقیقت رکھتا ہے جیسا کہ ہمارے مؤرخین نے کہا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم اس قدر اصرار کرتے ہیں کہ سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت ابو بکر ہیں ؟

کیا اس جھوٹی سازش کا مقصد خلیفہ اوّل کی شان بڑھانا ہے یا یہ کہ خلیفہ چہارم کی شان گھٹانا ہے ؟

1۔ نامہ محمد بن ابوبکر : ((فکان أوّل من أجاب وأناب وآمن و صدّق ووافق فأسلم وسلّم أخوہ وابن عمّہ علیّ وھوالسّابق المبرز فی کلّ خیر ، أوّل النّاس اسلاما )).

شرح نہج البلاغہ ،ابن ابی الحدید ٣: ١٨٨

2۔ ابو الیقظان : ((انّ خالد بن سعید بن العاص أسلم قبل أبی بکر الصدّیق)) المستدرک علی الصحیحین ٣: ٢٧٨

3۔ سعد بن ابی وقاص :ابو بکر سے پہلے پچاس سے زیادہ لوگ اسلام لا چکے تھے .( تاریخ طبری ١: ٥٤٠)

4۔ امام زہری: حضرت عمر تقریبا چالیس لوگوں کے بعد اسلام لائے .( تاریخ الاسلام( السّیرة النبویّة ) : ١٨٠؛ طبقات ابن سعد ٣: ٢٦٩؛ صفة الصفوة -Muhammad  Khan 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ابو الغادیہ قاتلِ عمارؓباغی اور جہنم کی طرف بلانے والا گروہ اور عمارؓ کا قاتل کون ؟

ابو الغادیہ قاتلِ عمارؓ باغی اور جہنم کی طرف بلانے والا گروہ اور عمارؓ کا قاتل کون ؟ --------------- کریم آقاﷺ کا فرمان فمر به النبي صلى...