جمعرات، 1 جنوری، 2026

الجواب" صحابہ کا گستاخ کبھی عزت نہیں پا سکتا ۔۔۔

الجواب"صحابہ کا گستاخ کبھی عزت نہیں پاسکتا، خاتمہ بالایمان اسے نصیب نہیں ہوتا:محمد نقیب ﷲ رازی(دیوبندی)
             اس کا مطلب ہے تقی عثمانی سمیت کسی دیوبندی کا خاتمہ بالایمان انشاء اللہ نہیں ہوگا۔ اور فضل الرحمان آپ لاکھوں مولویوں کو کرائے پر زرداری اور شریف فیملی کو فراہم کرکے "عزت" دلوا رہا ہے۔😀
رہی بات گستاخی کی تو:
ہندوستان کی سرزمین پر گستاخی صحابہ اور اہانت انبیاء کا آغاز پہلی بار دیوبند سے ہوا تھا۔ بلکہ ختم نبوت کے عقیدے کو متزلزل بھی بانئ دیوبند قاسم نانوتوی نے اپنی تحریروں سے کیا. اس نے اپنی کتاب "تحذیر الناس" میں لکھا کہ رسول اللّٰہ ص کے بعد اگر کوئی دوسرا نبی مبعوث ہوا بھی تو اس سے رسول اللّٰہ ص کے ختم نبوت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ جس سے غلام احمد قادیانی کو دعوائے نبوت کی شہ ملی۔ مطلب یہ کہ فتنہ قادیانیت کا مائی باپ "الدیوبندیون" ہیں۔
قاسم نانوتوی نے اپنی دوسری کتاب انوار النجوم میں لکھا ہے کہ "ہم امیر معاویہ کو جلیل القدر صحابی شمار ہی نہیں کرتے کہ اس کے خلاف اولیٰ کاموں کی صفائی دیتے پھریں".
اپنی ایک اور کتاب ھدیۃ الشیعہ میں نانوتوی صاحب لکھتے ہیں کہ صحابہ کرام پر تبرا اور لعن طعن کرنے میں روافض امیر معاویہ کی تقلید کرتے ہیں۔ مطلب ان کی نظر میں امیر معاویہ روافض کے امام ہیں!
انورشاہ کشمیری نے اپنی شرح بخاری میں لکھا ہے کہ ابن عباس کا امیر معاویہ کو فقیہ کہنا از راہ تائید و تصویب نہیں بلکہ از راہ اعراض و تسامح ہے۔ اس لیے کہ ایک دوسری روایت کے مطابق ابن عباس نے معاویہ کے بارے میں کہا کہ یہ ایک رکعت وتر کی بات اس گدھے نے کہاں سے لی؟
مفتی شفیع صاحب ، اشرف علی تھانوی ، شبیر احمد عثمانی ، شیخ محمود الحسن وغیرہ نے صحابہ ، صحابیات اور امہات المومنین کو بالترتیب کچے مسلمان ، بزدل ، پست ہمت ، نامرد ، سودخور ، گناہ عظیم کے مرتکب ، زبان دراز ، رسول اللّٰہ کے خلاف سازشیں کرنے والیاں وغیرہ کے الفاظ سے یاد کیا ہے۔ حوالہ کیلئے معارف القرآن ، تفسیر عثمانی ، بیان القرآن کا مطالعہ کریں۔ چودہ طبق روشن نہ ہوئے تو پھر کہنا۔
ایک اور دیوبندی مولوی عبداللہ جاوید غازی پوری جس نے مظاہر حق کی تدوین نو کی ہے ، نے حضرت آدم علیہ السلام کو تین چار بار گمراہ لکھا ہے اور ایک صحابی کو جاہل ، احمق ، اجڈ ، گنوار لکھا ہے جس کی عیادت کو خود رسول اللہ ص تشریف لے گئے تھے۔
یہ کمنٹ طویل ہو رہا ہے ورنہ ایسی ایسی گستاخیاں دیوبندی مولویوں کی ہم نے پکڑی ہیں جن پر ایک ضخیم کتاب مرتب ہو سکتی ہے لیکن آپ جیسے کسی فرقہ پرست اندھے مقلد کو آج تک یہ گستاخیاں نظر ہی نہیں آئیں کیونکہ آپ کے نزدیک صرف آپ کا یہ بدعی فرقہ مقدس ہے ، انبیاءکرام اور صحابہ تو آپ کو اپنے فرقے کے مقابلے میں معاذاللہ کچھ لگتے ہی نہیں ہیں

-Dr.Mukhtar Ahmad, Pakistan 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ابو الغادیہ قاتلِ عمارؓباغی اور جہنم کی طرف بلانے والا گروہ اور عمارؓ کا قاتل کون ؟

ابو الغادیہ قاتلِ عمارؓ باغی اور جہنم کی طرف بلانے والا گروہ اور عمارؓ کا قاتل کون ؟ --------------- کریم آقاﷺ کا فرمان فمر به النبي صلى...